خلیل الرحمان قمر کا 'ارطغرل غازی' کی طرز پر ڈرامہ لکھنے کا اعلان
پاکستان کے نامور ڈرامہ نگار و اداکار خلیل الرحمن قمر نے ترکش ڈرامے 'ارطغرل غازی' کی طرز پر کہانی لکھنے کا اعلان کردیا۔
انہوں نے نجی ٹی وی پر کرن ناز کے شو میں گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ کل سے ہی 'ارطغرل غازی' کی طرز پر کہانی لکھنا شروع کردیں گے۔
دوران گفتگو میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آج کل ترکش ڈرامے کی پاکستان میں دھوم مچی ہوئی ہے تو کیا آپ بھی کچھ ایسا لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو خلیل الرحمان قمر نے جواب دیا کہ وہ اداکار ہمایوں سعید سے پہلے ہی اس طرح کے عنوانات پر ڈرامہ بنانے کی بات کرچکے ہیں لیکن افسوس ہمارے پاس اچھے ہدایت کار اور اداکار تو ہیں مگر وسائل نہیں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ہمیں بھی ساس بہو پر مبنی ڈراموں سے باہر نکل کر اپنی قوم کو اصلاحی ڈارمے دکھانے کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ڈرامہ سیریل 'میرے پاس تم ہو' سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے ہیں اور اس ڈرامہ سیریل کو پاکستانی عوام کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔
Comments are closed on this story.